نئے سال کا بڑا تحفہ ، پیٹرول کی قیمت میں25روپے فی لیٹر رعایت دینے کااعلان کر دیا گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)پیٹرول کی قیمت میں25روپے فی لیٹر رعایت دینے کا فیصلہ۔۔ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی حکومت نےراشن کار ڈ ہولڈرز کے لیے پٹرول پر 25 روپے فی لٹر کی رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق جھاڑکھنڈکے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت موٹر سائیکل اور سکوٹر چلانے والوں کو ایندھن کی یہ رعایت دے گی۔راشن کارڈ ہولڈر خاندان ہر مہینے 10 لٹر تک رعایت حاصل کر سکے گا۔ سورین کا کہنا تھا کہ یہ رعایت 26 جنوری 2022 سے حاصل کی جاسکے گی،انہوں نے یہ اعلان حکومت میں دو سال مکمل کرنے پر کیا۔