اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث کئی پر وازیں متاثر ہوگئیں، لاہور میں آندھی اور بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
ادھر مالاکنڈ،سوات،نوشہرہ ،شمالی وزیرستان سمیت کے پی کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
صوابی میں آسمانی بجلی گرنےکےباعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے جب کہ کئی علاقوں میں بجلی معطل ہے، وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert