کراچی بار کے سالانہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج

مقدمہ سندھ بار کونسل کے ملازم منیر احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔
مقدمہ سندھ بار کونسل کے ملازم منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ 7 مئی کو الیکشن کے دوران ساڑھے 10 بجے دھاندلی کا شور مچایا گیا، 30 سے 40 وکلاء نے بیلٹ پیپرز زبردستی چھین کر نعرے بازی شروع کردی۔
مقدمے کے مطابق ویسٹ کورٹ سے پولنگ مواد چھین کر دوسرے اضلاع میں پولنگ بھی بند کروادی، گالم گلوچ کرتے ہوئے وکلاء و شرپسند عناصر نے الیکشن عمل کو سبوتاژ کیا۔
مدعی نے کہا کہ سندھ بار کونسل کے کہنے پر ریٹرنگ افسران پر تشدد اور توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کروانے آیا ہوں۔ پولیس نے درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقددمہ درج کرلیا۔

WhatsApp
Get Alert