بلوچستان اسمبلی گرانی کیخلاف درخواست سرکاری وکلاء نے مہلت طلب کرلی، اگلی سماعت تک ٹینڈر پر کارروائی معطل رہے گی، عدالت عالیہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کیخلاف امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کی آئینی درخواست کی سماعت پیر کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد اور ایڈیشنل نجم الدین مینگل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، سرکار کی پیروی ایڈووکیٹ جنرل عدنان بشارت اور اب ایڈووکیٹ جنرل شیک بلوچ نے کی۔
دونوں نے اسپیکر بلوچستان و پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی کی طرف سے جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی، عدالت عالیہ نے حکومت کی درخواست برائے التواء منظور اور گذشتہ پیشی 4 مئی کوح لاکم امتناعی کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی اور ہدایت کی کہ اسمبلی گرانے سے متعلق ٹینڈر پر کارروائی معطل رہے گی۔

WhatsApp
Get Alert