اسرائیل کا امریکا سے 12 ہیلی کاپٹرز، 2 بوئنگ ری فیولنگ طیارے خریدنے کا معاہدہ
امریکا (قدرت روزنامہ)اسرائیل امریکا سے3.1 ارب ڈالرز مالیت کے 12 ہیلی کاپٹرز اور 2 بوئنگ ری فیولنگ طیارے خریدے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کا کہناہے کہ امریکا کیساتھ 12 لاک ہیڈ مارٹن ہیلی کاپٹرز اور 2 بوئنگ ری فیولنگ طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
امریکا کیساتھ حالیہ معاہدہ فضائیہ کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔معاہدے کے تحت امریکا سے ہیلی کاپٹرز 2026 میں اسرائیل پہنچیں گے۔