ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن نے آج سے شروع ہونے والی پولیو بوسٹر مہم کا ایس ایس پی ویسٹ کے ہمراہ باقاعدہ افتتاح کر دیا
ڈسٹرکٹ ویسٹ کو پولیو فری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں کو مؤثر بنانے کے لیے پولیو بوسٹر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قائم نجی اسکول میں منعقدہ مرکزی افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی اضافی خوراک (پولیو بوسٹر ڈوز) مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ ، ای او سی آفیسر ڈاکٹر کیلاش کے علاوہ پولیو اور محکمہ صحت کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے پولیو آفیشیلز اور ورکروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاۓ جائیں انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات نہایت اہم ہیں اور اس سلسلے میں والدین کا تعاون پولیوٹیم اور ورکروں کے ساتھ اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے ورکروں پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کو پولیو فری ڈسٹرکٹ بنانے کے لۓ ضروری ہے کہ کوئ بھی 4 سال تا 10 سال کا بچہ پولیو بوسٹر ڈوز سے رہ نہ جاۓ
ڈپٹی کمشنر کا ایس ایس پی ویسٹ سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور حساس علاقوں تک رسائی کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اس خصوصی مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ویسٹ کی 15 یو سیز میں پولیو ٹیم بچوں کو گھر گھر جا کر اور قائم کردہ مراکز پر پولیو سے بچاؤ کی اضافی خوراک (بوسٹر ڈوز) لگاۓ گی ۔
