کُھلے ہوئے مین ہول جیتے جاگتے انسانوں کیلئے بلیک ہول ہیں،خواجہ سعد رفیق


لاہور(قدرت روزنامہ)لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کُھلے ہوۓ مین ہول جیتے جاگتے انسانوں کیلئے بلیک ہول ہیں۔
ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا آۓ روز کسی بچے یا بڑے کی بغیر ڈھکن مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کی خبر دلوں کو آزردہ کر دیتی ہے۔ کھیلتے ہوۓ معصوم بچے یا راہگیر اسکا شکار بنتے ہیں ، تفتیش ہوتی ہے ، ذمہ داران معطل کیے جاتے ہیں مگر ادارہ جاتی غیر ذمہ داری جاری رہتی ہے۔
بلدیاتی ادارے اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹیز کی ذمہ داری ہے کہ ہر مین ہول بند ہو ۔ نشہ کے عادی بہت سے لوگ ان مین ہولز کے ڈھکن اتار کر اسکے گردا گرد لگا لوہے کا رِنگ بیچ کر اپنی نشے کی لت پوری کرتے ہیں ، صوبائی حکومتوں اور وفاقی کنٹونمنٹ بورڈز کو انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اس ایشو پر فوری توجہ دینے اور اسکا مستقل حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

WhatsApp
Get Alert