ملکی سیاسی کشیدگی، پارلیمانی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کی اہم مشاورت


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) تحریک تحفظ آئين پاکستان سربراه پشتونخوا ملی عوامی پارٹی چئيرمین قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ ہاؤس کی اپوزیشن لابی میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور موجودہ قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی، پارلیمانی معاملات اور اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کی کارروائی، حکومتی طرزِ عمل اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پارلیمان کو عوامی مسائل کے حل اور جمہوری استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مشاورت کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی اتفاق ک

WhatsApp
Get Alert