بلوچستان اسمبلی ‘ کوئٹہ کراچی شاہراہ کی تعمیر میں سنگین غفلت ‘ لاپرواہی اور کرپشن جاری ہے ‘ اپوزیشن لیڈر بلوچستان یونس عزیز زہری


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کی خستہ حالی اور ناقص تعمیراتی کام پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ شاہراہ کی مرمت اور تعمیر کے محض ایک ہفتے بعد ہی سڑک دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، جو کہ متعلقہ ادارے کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ سڑک کی ابتر صورتحال کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اس معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور این ایچ اے حکام کو فوری طور پر طلب کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ شاہراہ کی ناقص صورتحال پر ان سے جواب طلبی کی جا

WhatsApp
Get Alert