ہر چار میں سے ایک امریکی نے وائٹ ہاؤس عشائیے میں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی قرار دیدیا: سروے


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ہر چار میں سے ایک امریکی سمجھتا ہے کہ وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کے عشائیے میں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی تھا۔
امریکا میں خبروں اور معلوماتی ویب سائٹس کی ریٹنگ جاری کرنے والے ادارے نیوز گارڈ نے 28 اپریل سے 4 مئی تک سروے جاری کردیا۔
سروے میں ایک تہائی ڈیموکریٹس نے حصہ لیا۔ سروے میں 18 سے 29 سال کی عمر کے امریکیوں نے قاتلانہ حملہ جعلی قرار دیا ، جبکہ عمر رسیدہ امریکی سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ پر حملہ اصلی تھا۔
سروے کے مطابق 32 فیصد امریکی اس بارے میں فیصلہ نہیں کرپائے کہ حملہ جعلی تھا یا اصلی۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے سازشی نظریات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ جعلی سمجھنے والے بیوقوف ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا تھا۔
بعد ازاں ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert