اوپیک کی تیل کی پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی


سعودی عرب(قدرت روزنامہ)پیڑول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی تیل کی پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے سروے کے مطابق تیل کی پیداوار اپریل میں 2 کروڑ بیرل یومیہ سے کم ہوکر 8 لاکھ 30 ہزار بیرل ہوگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث کویت کی تیل کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، کویت نے اپریل میں صفر خام تیل برآمد کیا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب اور عراق کی تیل کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے بعد سعودی عرب کی تیل کی پیداوار 70 لاکھ بیرل یومیہ تک گر گئی۔
متحدہ عرب امارات واحد خلیجی ملک ہے جس کی تیل کی پیداوار اپریل میں بڑھی، اس کے علاوہ وینزویلا اور لیبیا کی بھی اپریل میں تیل کی پیداوار بڑھی۔

WhatsApp
Get Alert