لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق، 18 زخمی

لکی مروت(قدرت روزنامہ)سرائے نورنگ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نورنگ تھانے کے قریب رکشے میں دھماکا ہوا، دھماکے سے جاں بحق 7 افراد کی لاشیں نورنگ اسپتال منتقل کی گئیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے، دھماکے کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد زخمی ہوئے، اسپتال لائے گئے زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرائے نورنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
