محکمہ موسمیات سال نو کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے 2022ء کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،2 سے 6 جنوری 2022ء کے دوران کراچی، کوئٹہ، زیارت، پشین، بارکھان اور راجن پورمیں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔3 سے 7 جنوری کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت، سوات، مانسہرہ، پشاور، اٹک، لاہور اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس دوران مری، کوئٹہ،

زیارت، پشین، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، سوات اور مالم جبہ میں شدید برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گندم کی فصل کے لیے موسمِ سرما کی یہ ہونے والی بارشیں فائدہ مند ثابت ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے 3 سے 5 جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 سے 6 جنوری کے دوران شدید برف باری سے پہاڑی علاقوں میں راستے بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اس حوالے سے پہلے سے ضرورت انتظامات کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

12 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

7 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago