روسی صدر کا اپنی سابقہ ٹیچر کو شاندار خراج تحسین احترام اور شکر گزاری کی مثال،دیکھنے والے بھی متاثر

موسکو(قدرت روزنامہ)روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اپنی سابقہ جرمن زبان کی ٹیچر کے ساتھ ایک یادگار ملاقات کی، ملاقات کے جذباتی مناظر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس نے عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے اپنی پرانی جرمن زبان کی ٹیچر کو خصوصی ڈنر پر مدعو کیا، جہاں انہوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پیوٹن نے اپنی استاد کو پھول پیش کیے اور گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔
ذرائع کے مطابق ڈنر کے بعد روسی صدر خود اپنی مہمان ٹیچر کو گاڑی چلا کر کریملن لے گئے، جسے ایک غیر معمولی اور جذباتی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ ملاقات نہ صرف احترام اور شکرگزاری کے اظہار کے طور پر دیکھی جا رہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس جذبۂ عقیدت اور عاجزی کو خوب سراہ رہے ہیں۔
