پاکستانی نوجوان نے تاریخ رقم کر دی، بلغاریہ میں 375 بین الاقوامی طلبہ کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کر لی

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے جرمن/پاکستانی طالبِ علم ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے بلغاریہ کی ایک معروف میڈیکل یونیورسٹی میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 375 بین الاقوامی طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ وہ یونیورسٹی کی تاریخ میں بطور بین الاقوامی طالب علم ٹاپ گریجویٹ قرار پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے نہ صرف اپنی میڈیکل ڈگری امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کی بلکہ اعلیٰ ترین GPA حاصل کرنے پر انہیں گریجویٹنگ کلاس 2026 کا ’ویلڈیکٹورین‘ بھی منتخب کیا گیا۔
Dr. Muhammad Taha Cheema, a German/Pakistani student from Gujranwala, became the first-ever top graduate among 375 international students at a medical university in Bulgaria, Europe, in the beginning therr were 375 students admitted.
He earned his medical degree and was honored… pic.twitter.com/7joq6d1QS0
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 10, 2026
گریجویشن تقریب کے دوران ڈاکٹر طحہٰ چیمہ نے الوداعی خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے بابائے قوم محمد علی جناح کے الفاظ Unity, Faith, Discipline کو دہراتے ہوئے موجودہ عالمی تنازعات کے تناظر میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔
یاد رہے کہ پروگرام کے آغاز میں 375 طلبہ نے داخلہ لیا تھا تاہم ڈاکٹر محمد طحہٰ چیمہ نے مسلسل محنت، شاندار تعلیمی کارکردگی اور غیر معمولی صلاحیتوں کی بدولت تمام طلبہ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ فخر سمجھی جا رہی ہے۔
