وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کے سیاستدانوں کی ملاقات، صوبے کی ترقی پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیئر سیاستدانوں کے وفد نے ملاقات کی۔


وفد میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبد الرحمان کھیتران، بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار چنگیز مری اور میر خدا بخش مری شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان وسائل سے صوبے کے عوام بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

WhatsApp
Get Alert