جھالاوان میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری، میر شفیق الرحمان مینگل


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میر شفیق الرحمان مینگل نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور قبائلی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 پر ممکنہ انتخابات اور اس حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جھالاوان میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی اور انتخابی عمل کے اعلان کے بعد مزید موثر انداز میں تیاریوں کو آگے بڑھایا جائے گا ملاقات کے دوران نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی جانب سے میر شفیق الرحمان مینگل کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا، جس میں مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے میر شفیق الرحمان مینگل کو اعلیٰ قسم کی بندوق بطور تحفہ پیش کی عشائیہ میں سردارزادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سردار میر عبدالقیوم ساسولی، میر فرید خان زہری، میر ندیم الرحمن محمد شہی، میر علی احمد جتک سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

WhatsApp
Get Alert