عدالت پیشی یا قانون کا مذاق۔۔؟ انمول عرف ‘پنکی’ کی عدالت میں کیٹ واک سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی مبینہ منش*یات ڈیلر انمول عرف ‘پنکی’ کی بغیر ہتھکڑی کے شاہانہ انداز میں عدالت آمد سوشل میڈیا پر میمز کا ایک نیا طوفان لے آئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین قانون کے اس دوہرے معیار پر طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ “یہ عدالت پیشی کم اور پیرس فیشن ویک کا ریمپ زیادہ لگ رہا ہے”۔
کچھ میمز میں پولیس اہلکاروں کو ملزمہ کے سیکیورٹی گارڈز اور ‘بیسٹ فرینڈز’ کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بجائے بڑی عاجزی سے ان کے پیچھے چل رہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر اب ایسی ویڈیوز اور تصاویر کی بھرمار ہے جہاں عام آدمی کی گرفتاری اور ایک امیر ملزمہ کے ساتھ کیے جانے والے وی آئی پی سلوک کا موازنہ کر کے قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پنکی نے اپنی اس ‘کیٹ واک’ سے نہ صرف سوشل میڈیا ٹرینڈز کو مات دے دی ہے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ اگر پیسہ پاس ہو تو جیل کا راستہ بھی ریڈ کارپیٹ جیسا لگ سکتا ہے۔
