اپنی بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل لے کر دیا والدین اس بیماری سے اپنی اولاد کو دور رکھیں،شاہد آفریدی

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے والدین کو بچوں میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اس عادت سے دور رکھیں۔
اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو پہلی مرتبہ نکاح کے بعد موبائل فون دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں غیر ضروری موبائل استعمال سے بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال ایک ’’بیماری‘‘ کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، جس سے نئی نسل کی ذہنی اور اخلاقی تربیت متاثر ہو سکتی ہے۔
شاہد آفریدی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی اولاد کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں اور موبائل کے بے جا استعمال پر قابو پائیں۔
