وزیر اعظم شہباز شریف کی بارکھان آپریشن میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین


وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی نوشام، بارکھان بلوچستان میں دھشتگردوں کے خلاف آپریشن اور فتنہ الہندوستان کے 7 دھشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی
وزیرِ اعظم کا آپریشن کے دوران ارض وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر توسیف احمد بھٹی شہید، نائیک فدا حسین شہید، سپاہی ذاکر حسین شہید، سپاہی سہیل احمد شہید اور سپاہی محمد ایاز شہید کو خراج تحسین.
وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا.
وزیرِ اعظم کا شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین.
وطن کے عظیم سپوتوں نے دھشتگردوں سے ملک کی حفاظت کے دوران عہد وفاء کی عظیم مثال قائم کی. وزیرِ اعظم
پاکستانی قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی. وزیرِ اعظم
سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار ارض وطن کی حفاظت میں دن رات مصروف عمل ہیں. وزیرِ اعظم
وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِ اعظم

WhatsApp
Get Alert