قرآن سے محبت کی مثال،9سالہ بچے نے اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید لکھ کر سب کو حیران کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ بچے محمد مدلج نے پینسل کے ذریعے اپنے ہاتھوں سے مکمل قرآن مجید لکھ کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کم عمر محمد مدلج نے غیر معمولی محنت، لگن اور شوق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ سے پورا قرآن مجید تحریر کیا، جسے دیکھ کر اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔
بچے کی خوبصورت لکھائی اور صبر و محنت کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ صارفین اسے کم عمری میں ایک بڑا اور قابلِ تحسین کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق محمد مدلج کو ابتدا ہی سے قرآن پاک سے خاص لگاؤ تھا اور وہ روزانہ باقاعدگی سے وقت نکال کر قرآن مجید لکھنے میں مصروف رہتا تھا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بچے کی یہ کامیابی دیگر بچوں کیلئے بھی ایک مثبت اور متاثر کن مثال ہے۔
