انمول عرف پنکی کی لاہور سے گرفتاری کا معاملہ،سی سی ڈی نے بھی تفتیش شروع کردی، مبینہ شوہر سابق انسپکٹر اور تفتیشی طلب


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انمول عرف پنکی کے لاہور سے پکڑے جانے کے معاملے پر نوٹس کے مطابق سی سی ڈی نے بھی باقاعدہ تفتیش شروع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے مقدمے میں ملزمہ کی طلبی کرا کر لاہور لایا جائے گا،مقدمہ میں ملزمہ کے بھائی ریاض کو گرفتار کیا گیا لیکن ملزمہ کو اشتہاری نہیں کیا گیا،مقدمے سے ملزمہ کو نکال دیا گیااور نہ کریمنل ریکارڈ بنایاگیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی سی ڈی سابق انسپکٹر سے کیس پر پوچھ گچھ کرے گی،خاتون کے مبینہ شوہر سابق پولیس انسپکٹر کو بھی طلب کرلیاگیا،اس کیس میں مزید حقائق آنے کا امکان ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ مقدمے کے ریٹائرڈتفتیشی افسر کوبھی طلب کرلیا گیاہے ،اس سے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert