بلوچستان میں گزشتہ 20 سالوں سے گولیاں چل رہی ہیں، مسائل کا حل گولی نہیں بلکہ بات چیت ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ سب سے بڑا وفادار ثابت ہو، بلوچستان کی تمام شاہراہیں بند ہیں جبکہ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کو اٹھا کر لے جایا گیا ہے
بلوچستان اسمبلی میں ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ سب سے بڑا وفادار ثابت ہو، بلوچستان کی تمام شاہراہیں بند ہیں جبکہ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کو اٹھا کر لے جایا گیا ہے۔ مسائل کو پولیٹیکلی ڈیل کرنے اور اپنے بیانیے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے،
ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ مسائل کا حل گولی نہیں بلکہ بات چیت ہے، بلوچستان میں گزشتہ 20 کا سالوں سے گولیاں چل رہی ہیں، اس لیے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جانا چاہیے
