بابا وانگا کی سال 2022 کے لیے حیران کُن پیشگوئیاں

بلغاریہ (قدرت روزنامہ)بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے گزشتہ برسوں کی طرح 2022 میں رونما ہونے والے واقعات کی بھی پیش گوئی اپنے مرنے سے قبل کی تھی۔
خیال رہے کہ بلغاریہ کی زبان میں ’بابا‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔ بابا وانگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔بابا وانگا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔
بلغاریہ کی نابینا بابا وانگا کی 2022 کی پیش گوئیوں کے مطابق تباہ کن زلزلے اور سیلاب آئیں گے، ساحلی علاقوں میں زیادہ تر جاندارتباہ ہوجائیں گے۔پیشگوئیوں کے مطابق اس برس ایک اور وبا کاخطرہ ہے یہاں تک کہ جو لوگ قدرتی آفات سے بچ جائیں گے، وہ بھی خوفناک بیماری سے مر جائیں گے۔اگر یہ کورونا وائرس نہیں تو یہ نیا وائرس ہو سکتا ہے جو کرہ ارض کو تباہ کر سکتا ہے یا نئی وبا ہوگی جس کا بل گیٹس نے حوالہ دیا ہے۔
باب وانگا کے مطابق اس برس امریکا کی تباہی ہوگی،ایسا لگتا ہے کہ اس سال میں امریکا خود کو ختم کر لے گا۔ایسا لگتا ہے کہ یہ بحران شدید اثرات لائے گا، کیونکہ اس وقت پوری دنیا کے لوگ کورونا وائرس کے نتیجے میں مشکلات کا شکار ہیں، چین عالمی سپر پاور کے طور پرابھرے گا، سیاسی سطح پر یہ ایک ہنگامہ خیز سال ہوگا۔چین خود کو دنیا بھر میں عظیم سپر پاور کاتاج پہنائے گا، چین کے علاوہ، روس جیسے ممالک میں بھی کچھ عجیب ہوگا، ولادیمیر پیوٹن پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ ہونے کا امکان ہے۔