زینب شبیر کو ہوٹل میں بیٹھے رشتے کی آفر آ گئی ، انتہائی دلچسپ کہانی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ زینب شبیر کی جانب سے  اپنے لیے آنے والے ایک رشتے کی آفر سے متعلق دلچسپ کہانی سنائی گئی ہے۔

 زینب شبیر نے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے انٹرویو کے دوران خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔زینب شبیر کا بتانا ہے کہ ’وہ ہوٹل میں بیٹھی اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ سالگرہ منا رہی تھیں، اس دوران ایک خاتون اُن کے پاس آئیں اور آتے ہی کافی فری ہو گئیں، خاتون نے اُن کا نام، رہائشی پتہ اور خاندان سے متعلق دریافت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے اُن کا ہاتھ مانگنا چاتی ہیں۔‘

زینب شبیر کا بتانا تھا کہ ’اس دوران اُس خاتون کے بیٹے سمیت اُن کی مکمل فیملی موجود تھی اور یہ سب دیکھ رہی تھی۔‘

زینب شبیر نے بتایا کہ ’وہ یہ سُن کر بالکل دنگ رہ گئی تھیں جبکہ اُن کے پاس بیٹھے دوست نے کہا کہ ابھی زینب بہت چھوٹی ہے لہٰذا اِن کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘