راحیلہ درانی کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے رویے پر وآک آئوٹ ‘ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا ان کے ساتھ ہمیشہ یہی رویہ رہا ہے، راحیلہ حمید خان درانی


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے رویے کے خلاف احتجاجا ایوان سے واک آٹ کردیااسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر تعلیم کو اظہار خیال کی اجازت نہ ملنے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، جس پر راحیلہ حمید خان درانی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا اور اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔واک آٹ کے موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا ان کے ساتھ ہمیشہ یہی رویہ رہا ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ایوان میں دیگر اراکین کو بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے لیکن انہیں اظہار خیال کا موقع فراہم نہیں کیا جاتا۔لاوزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ ایک منتخب عوامی نمائندہ اور کابینہ رکن ہونے کے باوجود انہیں بارہا نظر انداز کیا جاتا ہے، جو افسوسناک امر ہے۔ ان کے واک آٹ کے بعد اسمبلی اجلاس میں کچھ دیر کے لیے صورتحال غیر یقینی رہی جبکہ بعض اراکین نے معاملے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حالیہ اجلاسوں میں مختلف سیاسی اور حکومتی معاملات پر گرما گرم بحث جاری ہے جبکہ ایوان میں اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔اسپیکر نے مبینہ مجید بلوچ اور دیگر خواتین نے جاکر ان واک اوٹ ختم کرکے ایوان میں واپس لائے۔

WhatsApp
Get Alert