ایک سال پیچھے کا سفر کرنے والی انوکھی پرواز
بیجنگ (قدرت روزنامہ)سال 2022 میں روانہ ہوانے والی پرواز 11 گھنٹوں کا سفر طے کر کے سال 2021 میں اپنی منزل پر پہنچ گئی ہے۔
دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہا جارہا ہے لیکن کچھ افراد اس دنیا میں ایسے بھی ہیں جو نئے سال کا جشن دو مرتبہ انجوائے کریں گے کیونکہ ان کی پرواز روانہ تو 2022 میں ہوئی لیکن جب اپنے مقام پر پہنچی تو وہاں سال 2021 ہی چل رہا تھا۔
یہ خوش قسمت مسافر چین کے دارالحکومت بیجنگ سے نئے سال کا جشن مناکر یکم جنوری 2022 کی رات 2 بج کر 19 منٹ پر ایئر چائنا کی فلائٹ (سی اے 625) سے روانہ ہوئے اور 11 گھنٹوں کا سفر طے کر امریکا کے شہر لاس اینجلس پہنچے۔جب یہ پرواز امریکا پہنچی تو اس وقت امریکا کے شہر لاس اینجلس میں رات کے ساڑھے 9 بج رہے تھے جبکہ اس وقت تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی جس کے باعث یہ مسافر نئے سال کے جشن کو دو مرتبہ انجوائے کرسکیں گے۔