پی بی 36 قلات: میرضیاء اللہ لانگو کی کامیابی برقرار، الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو کی کامیابی برقرار رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے درخواست گزار میرسعید لانگو کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کردیا۔ کمیشن نے گزشتہ دنوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران میرضیاء اللہ لانگو کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ نادر چھلگری نے کیس کی پیروی کی۔
فیصلے کے بعد میرضیاء اللہ لانگو کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی برقرار رہے گی، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
