پاکستانی فنکاروں کی منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال نو کی آمد ہوتے ہی پاکستانی فنکاروں کی جانب سے منفرد انداز میں مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی گئی ہیں . آئیں ہم آپکو بتاتے ہیں کہ کون سے فنکار نے کس طرح اپنے مداحوں کو مبارکباد دیں .

ماورہ حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شییرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں . شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے مداحوں کو بہت ہی خوبصورت انداز میں نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے .
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورہ کالے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جبکہ ان کے آس پاس کافی سارے پھول اور ایک بڑا سا ٹیڈی بیئر بھی رکھا ہوا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)


صنم جنگ
پاکستانی میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ ایک نہایتی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے .
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں صنم جنگ نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آئیں تلخیوں اور مایوسیوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئی شروعات کے ساتھ 2022 میں قدم رکھتے ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)


صدف کنول
پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری ساتھ کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے . شیئر کی گئی تصویر میں صدف اور شہروز کافی اچھے موڈ میں دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ کیپشن میں صدف لکھتی ہیں کہ ہماری طرف سے سب کو نیا سال مبارک ہو .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)


عثمان مختار

پاکستان کے نامور اداکار عثمان مختار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان کالے رنگ کے کپڑے پہن کر موٹر بائک کے ساتھ کھڑے ہیں . شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں عثمان لکھتے ہیں کہ یہ سال پوری دنیا کے لیے کافی عجیب رہا، لیکن ان سب کے دوران یہ سال میرے لیے بہت خوبصورت رہا .
عثمان نے لکھا کہ میں نے نئے سال کی شروعات اپنی خوبصورت بیوی کے ساتھ کی اور مجھے آپ لوگوں کی جانب سے بھی ڈھیر سارا پیار ملا . انہوں نے مزید لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آنے والا سال ہم سب کی سلامتی کا سال ہو .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Usman Mukhtar Official (@mukhtarhoonmein)

. .

متعلقہ خبریں