علیزے شاہ کی تنقید کرنے والوں کو ڈھکے چھپے انداز میں دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے تنقید کرنے والوں کو ڈھکے چھپے انداز میں دھمکی دی گئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علیزے شاہ نے ایک اسٹوری پوسٹ کی۔پوسٹ کی گئی اسٹوری میں علیزے شاہ نے تنقید کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے۔
اس ضمن سے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے کو 3 سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہٰذا اس شیز سے احتیاط کریں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر سگریٹ پی رہی تھیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے علیزے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ذاتی زندگی ہے وہ کچھ بھی کریں جبکہ زیادہ تر صارفین نے علیزے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

23 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

35 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago