بلوچستان کے ساتھ وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کرررہا ہے، پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافہ زیادتی ہے، سینیٹر دنیش کمار


اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے اقلیتی ونگ کے سربراہ سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے ایوان بالا میں ہمیشہ آواز اٹھائی ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری آواز کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں سنا جارہا ہے کوئٹہ سے پی آئی اے اور دیگر نجی ایئر لائنز کی کرائیوں میں اضافہ انہتائی تشویشناک ہے جو بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے اس سلسلے میں 19 مئی کو سینیٹ میں تحریک التواپیش ہوگا اور امید ہے کہ چیئرمین سینیٹ متعلقہ آفیسران کو طلب کر کے جواب طلبی کریں ‘ یہ بات انہوںنے اسلام آباد میں بلوچستان کے صحافیوں کو ظہرانہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا دنیش کمار نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کرررہا ہے جس کی ہم نے بار ہا قومی اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھایا ہے لیکن بد قسمتی سے کوئی بھی بلوچستان کی عوام کی فریاد سننے کو تیار نہیں ہے جس سے مزید نفرتیں پھیلے گی ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ بلوچستان کامسئلہ بات چیت سے حل ہو نا چاہے آج بلوچستان کی قومی شاہرائیں پر دن دیہاڑے کوئی سفر نہیں کر سکتا ہے جس کی اصل وجہ وفاقی کی نظر اندازی ہے بلوچستان کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے وہاں کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بارڈر ز کے ساتھ ساتھ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں پی آئی اے مسافروں سے ڈبل کرائیوں کا سلسلہ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے جس کو بارہا ہم نے قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں بھی آواز اٹھائی ہے لیکن بد قسمتی سے ایکشن لینے والا کوئی نہیں ہے انہوںنے کہا کہ چستان کے مسائل حل کرنے کیلئے ایوان بالا میں ہمیشہ آواز اٹھائی ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری آواز کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں سنا جارہا ہے کوئٹہ سے پی آئی اے اور دیگر نجی ایئر لائنز کی کرائیوں میں اضافہ انہتائی تشویشناک ہے جو بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے اس سلسلے میں 19 مئی کو سینیٹ میں تحریک التواپیش ہوگا اور امید ہے کہ چیئرمین سینیٹ متعلقہ آفیسران کو طلب کر کے جواب طلبی کریں

WhatsApp
Get Alert