محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارشوں کی نوید سنادی

(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر سے بارشوں کی نوید سنا دی . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے پھربارشوں اور برفباری کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیرسے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اورمانسہرہ میں بھی بارش متوقع ہے . ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورباجوڑ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے . گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے .

بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے . بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر سے جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے . بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی آج سے بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات نے چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، کوئٹہ اورملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں