محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارشوں کی نوید سنادی

(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر سے بارشوں کی نوید سنا دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے پھربارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیرسے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اورمانسہرہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورباجوڑ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر سے جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی آج سے بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، کوئٹہ اورملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

6 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

9 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

23 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

33 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

35 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago