نئے سال میں مہنگائی ،بیروزگاری سےنجات حاصل کرنی ہے تو حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہوگا۔۔شہبازشریف

(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیاءسستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔

پٹرول کی قیمت میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے۔ عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔