نوشکی: نامعلوم افراد کی فائرنگ: براہوئی شاعر اور افسانہ نگار پروفیسر غمخوار حیات جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) انتہائی المناک خبر، نوشکی سے کوئٹہ آتے ہوئے پروفیسر غمخوار حیات صاحب قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پروفیسر غمخوار حیات صاحب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔
پروفیسر غمخوار حیات اس سے قبل بروری کالج میں تعینات رہ چکے تھے اور تعلیمی حلقوں میں ایک باوقار استاد کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تعلیمی، سماجی اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صوبے میں اساتذہ، شہریوں اور مسافروں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

WhatsApp
Get Alert