سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند،سپریم کورٹ کا حکم آگیا

سعودی عرب (قدرت روزنامہ) سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار، 17 مئی 2026 کی شام ذوالحجہ کا چاند تلاش کریں۔
سپریم کورٹ کے مطابق یہ تاریخ تقویمِ ام القریٰ کے مطابق ذوالقعدہ کی تیسویں اور کورٹ کے فیصلے کے مطابق ذوالقعدہ 1447ھ کی انتیس تاریخ ہوگی۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ، 18 اپریل 2026ء شوال 1447ھ کا تیسواں دن تھا، جس سے شوال مکمل ہوا اور اتوار، 19 اپریل 2026ء ذوالقعدہ 1447ھ کی پہلی تاریخ تھی۔
اس بنیاد پر سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کی شام چاند دیکھ کر ذوالحجہ کی آغاز کی تصدیق کریں۔
