پاکستان
نئے سال کے آغازپرتلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے، فواد چودھری
(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2022 کے آغازپرتلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹوئٹرپربیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سال 2022 کے آغاز پرتلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اوراپوزیشن معیشت، سیاسی اورعدالتی اصلاحات پرگفتگو کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم ملک ہے۔ ہمیں ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔پارلیمان میں فساد سے عام آدمی کی نظرمیں سیاستدانوں کا وقارکم ہوتا ہے۔