’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم، ان سب کو بھی ساتھ لے ڈوبیں گے‘‘ پنکی کا میڈیا کے سوال پر دھماکہ خیز بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں عدالت سے باہر آتے ہی ملزمہ انمول عرف پنکی نے میڈیا کے سوال پر ایسا بیان دے دیا جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں ۔
جنگ ‘‘ کے مطابق عدالت سے روانگی کے دوران ایک صحافی نے انمول پنکی سے سوال کیا کہ آپ میڈیا سے کیا کہنا چاہتی ہیں؟
جس پر ملزمہ نے جواب دیا کہ’’ ہم تو ڈوبے ہیں صنم، ان سب کو بھی ساتھ لے کر ڈوبیں گے۔‘‘
اس سے قبل ملزمہ انمول عرف پنکی نے عدالت میں پیشی کے دوران شور شرابا کیا اور الزام لگایا کہ مجھ پر تشدد کیا جا رہا ہے۔
پنکی نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے لاہور سے گرفتار کر کے یہاں لائے ہیں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔
عدالت سے واپسی پر لیڈی پولیس اہلکار بار بار ملزمہ کا چہرہ ڈھانپنے کی کوشش کرتی رہیں، ملزمہ بار بار چہرے سے کپڑا ہٹا کر بولنے کی کوشش کرتی رہی، جبکہ کسٹڈی لےجاتے ہوئے ملزمہ پولیس پر چیخنے بھی لگی۔
