شاہ محمود قریشی کا کوٹ لکھپت جیل سے اہم بیان آگیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے ملکی معیشت کی صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد سمیت کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماوں نے بیان جاری کیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے وکیل رانا مدثر عمر کے زریعے سے کوٹ لکھپت جیل سے پیغام جاری کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی 55 فیصد برآمدات ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کپاس کی شدید قلت کے باعث بحران کا شکار ہو چکی ہے، چند سال پہلے پاکستان کپاس برآمد کرنے والا ملک تھا۔
کوٹ لکھپت اسیران کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت پر کپاس پیداوار میں قدرتی برتری حاصل تھی، پاکستان میں گزشتہ دہائی میں کپاس کی پیداوار تقریباً 50 فیصد کم ہوگئی، سوال یہ ہے کہ پاکستانی ریسرچ اسٹیشنز نے کیا کارکردگی دکھائی ؟ کئی ٹیکسٹائل ملیں کپاس نہ ہونے کے باعث 50 فیصد صلاحیت پر چل رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 1950 کی دہائی میں پانی سے مالا مال ملک تھا، 2026 میں پاکستان پانی کی قلت کا شکار ملک بن چکا ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو ہتھیار بنا دیا۔

WhatsApp
Get Alert