اداکارہ ماہرہ خان نے سابق شوہر کے حوالے سے اہم بات بتا دی۔۔ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستا ن کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سابق شوہر سے متعلق کہا کہ ان کے سابق شوہر بیٹے کے معاملے میں ان کا بہت ساتھ دیتے ہیں اور اتنا خیال رکھتے تھے کہ مجھے کوئی کام کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا تھا۔
سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے سابق شوہر سے متعلق بات کر رہی ہیں،ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ’’اُن کے سابق شوہر بہت مددگار اور ساتھ دینے والے انسان ہیں، اُن کے بیٹے اذلان کے معاملے میں کبھی بھی لاپرواہی نہیں برتی۔‘‘
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا ’’میرے سابق شوہر ،اُن کے والد اور میری پوری فیملی سب ایک پیج پر ہوتے ہیں جب اذلان یا مجھے کسی کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔‘‘ ماہرہ خان نے کہا کہ ’’میں اپنے سسرال ہی میں بڑی ہوئی ہوں، میرا بیٹا اپنے دادا سے بہت قریب ہے، اُن کے سسر انہیں کال کرتے رہتے ہیں اور ان کا جب بھی کوئی نیا انٹرویو ریلیز ہوتا ہے تو سسر انہیں کال کر کے بہت سراہتے ہیں۔‘‘اداکارہ ماہرہ خان کا اپنے اوپر آنے والے کڑے وقت سے متعلق کہنا تھا کہ ’’علیحدگی کے دوران آنے والا وقت بہت مشکل ثابت ہوا تھا۔‘‘خود کو سنبھالنے میں کچھ وقت ضرور لگا۔