معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی شادی کے 35 برس بعد طلاق ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ اداکار، سابق ویٹ لفٹر، سیاستدان، سماجی کارکن اور فلم ساز آرنلڈ شوارزنیگر کی شادی کے 35 برس بعد اہلیہ سے طلاق ہوگئی۔ آرنلڈ شوارزنیگر اور ان کی اہلیہ میں 10 سال کی طویل علیحدگی کے بعد طلاق ہوئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرنلڈ شیوار زنگر نے 1986میں سابق صدر جان ایف کینیڈی کی بھانجی ماریہ شریور سے شادی کی تھی۔ دونوں کے چار بچے ہیں تاہم 2011 میں ماریہ نے طلاق کیلئے درخواست دے دی تھی۔
جوڑے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دونوں کے درمیان ایسے اختلافات پیدا ہوچکے ہیں جو حل نہیں ہوسکتے۔طلاق کا یہ کیس لاس اینجلس کی عدالت میں 10 سال تک چلتا رہا جس کے بعد طلاق کو سرکاری درجہ دیا گیا۔ طلاق میں 10 سال لگنے کی وجہ مالی اثاثہ جات کی تقسیم تھی۔یاد رہے کہ آرنلڈ شوارزنیگر ہالی ووڈ کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے اور وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہے ہیں۔

Recent Posts

عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسمِ گرما شروع ہونے کےساتھ آم کے بعد جس پھل کا سب…

8 mins ago

بادشاہوں کا کھیل ’پولو ‘ گلگت بلتستان میں کیوں مقبول ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’پولو‘ گلگت بلتستان کا سب سے مشہور کھیل ہے۔ یہ کھیل صدیوں…

16 mins ago

گلگت بلتستان کے 80 طلبہ بھی کرغزستان میں محصور، حکومت کا سیکریٹری خارجہ کو مراسلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں ملکی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان ہونے والی لڑائی کے…

40 mins ago

کرغزستان سے طلبہ کی وطن واپسی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے وزیراعلیٰ…

43 mins ago

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

49 mins ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

55 mins ago