بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق سے نظریں چرانے، ہندوتواکی سوچ کامظہر ہے،آئی ایس پی آر


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ انٹرویو میں بیان پر ردعمل جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے اشتعال انگیز بیان دیا،بھارتی آرمی چیف نے انٹرویو میں کہا پاکستان کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جغرافیائی اور تاریخ کا حصہ کا بننا چاہتا ہے،آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق سے نظریں چرانے، ہندوتواکی سوچ کامظہر ہے،پاکستان عالمی سطح پر اہمیت رکھنا والا ملک ہے،پاکستا ن ایک اعلانیہ ایٹمی قوت اور جنوبی ایشیا کا مستقل حصہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اعلانیہ ایٹمی قوت اور جنوبی ایشیا کا مستقل حصہ ہے،بھارتی بیان سے ظاہر ہوتا ہے بھارتی قیادت نے نظریہ پاکستان تسلیم نہیں کیا، بھارتی قیادت کی 8عشروں کے بعد بھی سوچ درست نہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی جنونی، اشتعال انگیزاور متعصبانہ سوچ کی وجہ سے بحران کا شکار ہے،ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ہمسایہ ملک کو مٹانے کی دھمکی سٹرٹیجک نہیں،یہ ذہنی پاگل پن اور تباہی کی جانب پیش قدمی کو ظاہر کرتی ہے، ذمہ دار ایٹمی ممالک تحمل، شعور اور سٹرٹیجک دانشمندی کااظہار کرتے ہیں،بھارت کو پاکستان کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اختیار کرنا ہوگا، دہلی کا جارحانہ رویہ پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکامی کااظہارہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی، عدم استحکام کو فروغ دینے والا ملک ہے،بھارتی قیادت کی سوچ خطے کو بار بار جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،بھارتی جارحیت کے نتائج خطے سے باہر تک جا سکتے ہیں،جنوبی ایشیا کو نئے بحران یا جنگ کی طرف دھکیلنے سے گریز کیا جائے،معرکہ حق میں شکست پر دلی کا جارحانہ رویہ مایوسی کااظہار ہے،

WhatsApp
Get Alert