شریف اور زرداری مکمل سیاسی خاتمے کی طرف جا رہے ہیں، فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف اور زرداری مکمل سیاسی خاتمے کی طرف جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذی شعور سیاسی جماعت ملک کے نوجوانوں کو اس طرح اپنے خلاف نہیں کرے گی جس طرح نون لیگ اور ہیپلزپارٹی کر رہے ہیں، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ بالآخر شریف اور زرداری مکمل سیاسی خاتمے کی طرف جا رہے ہیں اور پاکستان کو زرداری اور شریف خاندان کی سیاست سے آگے بڑھنے کا موقعہ ملے گا، اسٹیبلشمنٹ کو جتنا عرصہ ان دونوں نے بیوقوف بنا کر حکومت کی ہے کوئی اور نہیں کر سکا۔
کوئ بھی ذمی شعور سیاسی جماعت ملک کے نوجوانوں کو اس طرح اپنے خلاف نہیں کرے گی جس طرح نون لیگ اور ہیپلزپارٹی کر رہے ہیں، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ بالآخر شریف اور زرداری مکمل سیاسی elimination کی طرف جا رہے ہیں اور پاکستان کو زرداری اور شریف خاندان کی سیاست سے آگے بڑھنے کا موقعہ… https://t.co/58Xt6sh9t3
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 17, 2026
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نون لیگ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جیسے جوکر کو گلگت بلتستان میں کمپین انچارج بنایا ہے، اس سے اندازہ لگائیں کہ پاکستان کے لوگوں پر کتنا ظلم کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف جیسی قومی وحدت کی جماعت کے ہاتھ پاؤں باندہ کر، جیلوں اور زندانوں میں محدود کر کے اس طرح کے جاہل نگینے پاکستان پر مسلط کیے جا رہے ہیں، اس کا نتیجہ بے سمت معیشت، مہنگائی، انتشار، دہشت گردی، بے یقینی مستقبل کی صورت میں آ رہا ہے۔
