ز ا ئر ین کے لیے بڑ ی خو شخبر ی ، سعو د ی عر ب کا 31 مئی سے عمر ہ و یز و ں کے ا جر ا کا ا علا ن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 31 مئی 2026 سے عمرہ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کیا جائے گا اور بین الاقوامی زائرین کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ اعلان حج سیزن کے بعد عمرہ سیزن کے دوبارہ آغاز کی علامت ہے، کیونکہ حج کے دوران انتظامی اور بھیڑ کنٹرول کے باعث ویزا سروس عارضی طور پر معطل کر دی جاتی ہے۔
اس فیصلے سے پاکستان سمیت مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد میں اضافہ متوقع ہے، جہاں ہر سال بڑی تعداد میں لوگ مقدس سفر کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert