عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ویسٹ میں میٹنگ کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اا زاہد علی بھٹی کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز بروہی ۔اور نگی سے اشرف امام کے علاوہ واٹر بورڈ کی جانب سے ایکسین مہدی نے شرکت کی ۔
آلائشوں کولینڈ فل سائٹس کے علاوہ دوسری جگہوں پرمدفون نہ کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن
آلائشوں کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ معمول کا کچرا اٹھانے کاعمل متاثر نہیں ہونا چاہیۓ ۔ علی ذوالفقار میمن
کراچی(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اا زاہد علی بھٹی کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
اجلاس میں عیدالضحیٰ کے انتظامات کے سلسلے میں تمام امور کا جائزہ لیا گیااس موقع پر چئیرمین منگھوپیر حاجی نواز بروہی ، سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے علاوہ زونل منیجرز موجود تھے ۔زاہد علی بھٹی نے اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عیدالضحیٰ کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشیں لینڈ فل سائٹس پر مدفون کی جائیں گی
ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے سندھ سالڈ ویسٹ کوعیدالاضحی آپریشن کے لئے اضافی گاڑیاں اور اضافی عملے کا مکمل پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ آلائشیں اٹھانے کے ساتھ معمول کا کچرا اٹھانے کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منظم منصوبہ بندی کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکمت عملی جلد تیارکریں۔
