خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، تعلیمی ادارے 22 مئی سے بند ہوں گے


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے میدانی علاقوں میں تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہو کر 31 اگست 2026 تک جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق پہلے گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہونا تھیں، تاہم مختلف انتظامی اور کیلنڈر وجوہات کی بنا پر ان کا آغاز 22 مئی سے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 22، 23 اور 24 مئی کو ہفتہ وار تعطیلات (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) پہلے سے موجود تھیں، جس کے بعد تعلیمی ادارے صرف 25 اور 26 مئی کو دو دن کے لیے کھلتے۔ اس کے بعد 27 مئی سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات شروع ہو جاتیں جو 31 مئی تک جاری رہتیں، اسی صورتحال کے باعث گرمیوں کی چھٹیاں پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ میدانی اور شدید سرد پہاڑی علاقوں کے لیے پہلے سے جاری کردہ تعطیلات کا شیڈول برقرار رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق خیبر پختونخوا کے شدید سرد پہاڑی اضلاع میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔

WhatsApp
Get Alert