ہم خوشیوں کو امن سے منانا کب سیکھیں گے؟ شرمیلا فاروقی کا سوال

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سالِ نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر اظہارِ برہمی کیا ہے . انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 18 افراد زخمی جبکہ ایک 12 سالہ علی رضا جاں بحق ہو گیا ہے .


شرمیلا فاروقی نے سوال کیا کہ ہم امن سے خوشیوں کو منانا آخر کب سیکھیں گے؟انہوں نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سوال کیا کہ اپنے اردگرد معصوم لوگوں کو آپ کیوں نقصان پہنچاتے ہیں؟ لعنت ہو ایسے لوگوں پر .
خیال رہے کہ سال 2022 کے سلسلے میں کی گئی شدید ہوائی فائرنگ سے کراچی میں 18 افراد زخمی ہوگئے .
فائرنگ کے واقعات کورنگی، عزیز آباد، لیاقت آباد، بلدیہ رنچھوڑ لائن، سہراب گوٹھ، پریڈی، کالا پل، گلستان جوہر، سولجر بازار، ملیر گوشت مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں ہوئے .
کراچی میں پولیس کی کوششوں کے باوجود سال نو کے موقع پر شدید ہوائی فائرنگ کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں