بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ساڑھے 5ہزار بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد میں اضافے کی تجویز سامنے آ گئی ہے، جہاں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کفالت پروگرام کی رقم میں 5 ہزار 500 روپے اضافے کی سفارش کی ہے۔
24نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف مشن نے امدادی رقم بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز بھی دی ہے، وفد کو کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کے ڈیٹا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ پروگرام کی رقم میں اضافے کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا اگلا مرحلہ آج ہوگا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تین اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
