بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں،کرن بلوچ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان وومن ونگ کی انفارمیشن سیکریٹری اور بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن محترمہ کرن بلوچ سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر کرن بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بلوچستان میں قائم ٹراما سینٹر اور ایئر ایمبولینس سروس کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی اور انشا اللہ جلد بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی قیادت صوبے کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر حیات اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں فعال کردار ادا کررہی ہے اور خاص طور پر ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ اور پیپلز پارٹی وومن ونگ کی قیادت دن رات پارٹی کے استحکام اور عوامی خدمت کیلئے بھرپور محنت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی محنت اور قیادت کی بہترین حکمت عملی کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہورہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert