آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا بھارت سے آغاز، کون سا شہر میزبانی کرے گا؟


آسٹریلیا(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا آغاز بھارت سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی ایل کا پہلا میچ دسمبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، بی بی ایل سیزن کے پہلے میچز کی میزبانی چنئی کرے گا ، جس کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ کے جانب سے مثبت فیڈ بیک ملا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کے لیے چنئی کے وینیو کا انتخاب کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے 5 رکنی وفد نے چنئی میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا تھا، آسٹریلوی وفد نے آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کا آخری ہوم میچ بھی دیکھا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وفد نے وینیو کی ریکی مکمل کر لی ہے، تاہم حکومتی سطح پر ابھی معاملات طے ہونا باقی ہیں ، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert